ایک موبائل فون کا اشتہار ہے جس میں بظاہر موت کے فرشتے کو دکھایا گیا ہے

It's QMobile advertisement


یہ ایک موبائل فون کا اشتہار ہے جس میں بظاہر موت کے فرشتے کو دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک لڑکے کی روح قبض کرنے کے لیئے آتے ہیں تو وہ لڑکا مہلت مانگتا ہے کہ میرے موبائل کی بیٹری ختم ہونے تک مجھے چھوٹ دے دی جائے، خواہش کے اِس اظہار کے بعد اُسے چھوٹ دے دی جاتی ہے۔ اب لڑکا اِس وقت کو خوب انجوائے کررہا ہوتا ہے، کبھی فلم دیکھتا ہے تو کبھی گانے سنتا ہے۔ اِس دوران موت کے فرشتے کو دکھایا جاتا ہے کہ وہ تنگ آگیا ہے کہ کب اس موبائل کی بیٹری ختم ہو اور وہ روح نکالے کیونکہ بیٹری بیس دن تک چارج رہتی ہے۔ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے! اوپر سے فرشتے کا گیٹ اپ اس طرح کا دکھایا گیا ہے کہ وہ فرشتہ کم اور شیطان زیادہ لگ رہا ہے، آج فرشتے پر اشتہار بنا ہے کل خدانخواستہ کسی اور بزرگ ہستی کو بھی اشتہار میں دکھایا جاسکتا ہے، ایسے لوگوں سے کچھ بعید نہیں ۔اس چیز کی مذمت بہت ضروری ہے۔۔کیا خیال ہے؟؟؟؟؟

Post a Comment

Thanks For Your Feedback

 
Top